سمندروں کو اگر ڈوبنے سے دیکھوں گا ندی کو کیسے کسی آسرے سے دیکھوں گا ترے قریب بدن کانپتا رہا ہے مرا میں اب کی بار ذرا فاصلے سے دیکھوں گا تمہارا مسئلہ کیا ہے سمجھ گیا ہوں مگر تمہارا حل کوئی دم پھونکنے سے دیکھوں گا کل اس نے پوچھا مجھے وصل کا تو میں نے کہا کمر سے پکڑوں گا اور آئنے سے دیکھوں گا کبھی نہ ماروں گا میں سنگ سنگ کے بدلے میں اس کا ظرف اسے بخشنے سے دیکھوں گا میں جس سے دیکھی نہیں جاتی زندگی شاہدؔ میں اپنی موت کو کس حوصلے سے دیکھوں گا
Urdu Shayari world 786 is such a website which provide you all kinds of poetry new and old in Indian and Pakistani Collections of poets are available. The Poetry is in every sense enough to suit every occasion like romantic poetry Attitude Poetry sad poetry Faiz Ahmed Faiz Poetry Ahmed Faraj Poetry Mirza Ghalib Poetry Parveen Shakir poetry, John Elia Poetry we hope that you will like our little effort.