Showing posts with label بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے. Show all posts
Showing posts with label بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے. Show all posts

بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے

 



بہت رویا وہ ہم کو یاد کر کے

ہماری زندگی برباد کر کے




پلٹ کر پھر یہیں آ جائیں گے ہم

وہ دیکھے تو ہمیں آزاد کر کے




رہائی کی کوئی صورت نہیں ہے

مگر ہاں منت صیاد کر کے




بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکن

گیا ہے روح کو آباد کر کے




ہر آمر طول دینا چاہتا ہے

مقرر ظلم کی میعاد کر کے