Skip to main content

اک حرف


میں کبھی سوچتا ہوں
کوئی ایسا حرف لکھوں
جو دل پہ ثبت ہوجائے
کوئی ایسا حرف ہو
جو مرے آج کی داستاں
اور حالِ ماضی ہو
اک حرف دعا!
جو مری تسکین کا باعث ہو
کوئی حوالہ!
جسے میں صدا یاد رکھوں
اک آرزو!
جو مری روح کو بیتاب کردے
کوئی ایسا حرف ہو
جو مری ساری زندگی کی کہانی ہو
بس یہی سوچ کے میں نے 
ترا نام لکھ دیا