عہد نو میں قتال کی باتیں
تیرے فکری زوال کی باتیں
ڈھونڈنا چاند دور بینوں سے
ہیں یہ تیرے کمال کی باتیں
قید ہے وقت تیری مٹھی میں
تیرے خواب و خیال کی باتیں
سینہ کوبی ہے تیرا دیں پیارے
اس پہ حسن و جمال کی باتیں
وقت نالاں ہے تیری منطق پر
کیا عروج و زوال کی باتیں
زندگی تجھ پہ ہنستی رہتی ہے
تیری باتیں کمال کی باتیں
تیری لیلیٰ تو دشت برد ہوئی
شوق سے کر وصال کی باتیں